تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - شہید تنویر حسین بنگش کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا- 14 دسمبر کو کفن پوش دہرنے سے اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے


کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں شارع قائدین پر ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہید تنویر حسین بنگش کی نماز جنازہ ایم اے جناح روڈ پر شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر علامہ جعفر سبحانی کی اقتداء میں ادا کی گئی .نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جعفر سبحانی نے اس سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئے دن ہمارے جوانوں کو قتل عام کیاجارہا ہے لیکن حکومتی اور انتظامیہ ادارے صرف اپنے کھوکھلے دعوں تک محدود رہ گئے ہیں اور قاتلوں اور مجرموں کو گرفتار کرنے میں ذرہ بھر سنجیدگی سے کام نہیں لے رہے . ہمارا سوال ہے کہ اتنی شہادتوں کے بعد کتنے قاتل گرفتار ہوئے ہیں اور کتنے قاتلوں کو تختہ دار میں لٹکایا گیا ہے ؟ حقیقت تو یہ ہے کہ آج تک کسی قاتل کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا ۔خبروں میں تو آجا تا ہے کہ انتظامیہ نے اتنے اشتہاری ملزم اور ٹارگٹ کلرز اور قاتلوں کو گرفتارکر لیا ہے!  لیکن ہمارا سوال ہے کہ وہ قید تو ہو جاتے ہیں لیکن کیوں ان کو کیفر کردار اور تختہ دار تک نہیں پہنچایا جاتا ؟ . اب ہم ان شاء اللہ 14 دسمبر کو کفن پوش دہرنے سے اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے ۔ تمام مومنین کو اس دہرنے میں شرکت کیلئے دعوت دیتے ہیں  ۔  نماز جنازہ میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علماء کرام و اکابرین سمیت ہزاروں مومنین نے شرکت کی اور نمائش چورنگی پر علامتی دھرنا دیا اور ماتمی جلوس کی صورت میں شہید تنویر حسین بنگش کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے پی ای سی ایچ ایس میں شارع قائدین پر اپنے شو روم کے باہر کھڑے تنویر بنگش نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها