تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - دہشت گردی میں صرف بیرونی ہاتھ نہیں بلکہ اندرونی ہاتھ بھی ملوث ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک کو تسلسل کے ساتھ تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے ،دہشت گردی میں صرف بیرونی ہاتھ نہیں بلکہ اندرونی ہاتھ بھی ملوث ہیں ،ملک میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں، چند گروہوں کو استعمال کیا جا رہا ہے،دہشت گردی روکنے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کیا جائے، عزاداری سید الشہداء صدیوں سے جاری ہے یہ عوام کی مذہبی، آئینی،قانونی و شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے جس پر قدغن ہرگز قابل قبول نہیں، دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ ڈھوک سیداں میں شدید زخمی ہونے بعد شہید ہونے والے سید اظہر حسین شاہ کی نماز جنازہ  پڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی طر ف سے سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے مگرڈھوک سیداں راولپنڈی، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعات سے ایسا لگتاہے کہ حالات اب ان اداروں کی بساط سے باہر ہوگئے ہیں اور آئے روز دہشت گردی کے واقعات اس کے واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد وحدت کا علم بلند کیا حالانکہ معصوم شہریوں کو بسوں سے اتار کر تہہ تیغ کیا گیا، مجالس و جلوسوں پر حملے کئے گئے اور دیوار سے لگایا گیا اور آئے روز نہتے معصوم شہریوں کو لقمہ اجل بنایا جارہاہے اس کے باوجود قانونی دائرہ کار میں رہ کر عوام کو پرامن رہنے کی تلقین کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطحی کمیشن کی ضرورت ہے جب تک عوام کے سامنے حقائق نہیں لائے جاتے اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت اہم رہنمائوں پر خودکش حملے کئے گئے حالانکہ ہم نے ایک خود کش حملہ آور کو زندہ پکڑ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا مگر ہمیں نہیں معلوم کہ اس کو سزا بھی دی گئی یا چھوڑ دیاگیا اسی طرح دیگر بڑے سانحات کے مرتکب دہشت گرد اور ان کے سرپست کہاں گئے؟ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال ریاست کی سلامتی کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے البتہ چند گروہ اس سلسلے میں استعمال ہورہے ہیں اور ان کی پشت پناہی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں اتحاد و وحدت کی علامت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ سعادت بخشی ہے کہ ہم اتحاد امت کیلئے اقدامات اٹھائیں ملکی حالات کے پیش نظر اسلام آباد میں آل پاکستان علماء کانفرنس کا انعقاد کیا جبکہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے بھی اتحاد کیلئے کوشاں ہیں۔
بعدازاں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی سید اظہر حسین شہید کے گھر گئے جہاں انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اورشہداء راہ حق کی بلندی درجات کی دعا کی۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
How you can increase your height?
دوشنبه 27 شهریور 1396 06:32 ق.ظ
Great article.
donaldmcclatchey.wordpress.com
سه شنبه 24 مرداد 1396 01:28 ب.ظ
If you are going for most excellent contents like me, simply
pay a visit this website everyday because
it gives quality contents, thanks
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها