تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - سانحہ لال مسجد کمیشن کی طرز پر دیگر سانحات پر بھی کمیشن بنائے جائیں، قائد ملت جعفریہ

قائد ملت جعفریہ پاکستان و سنیئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ لال مسجد پر بننے والے کمیشن کی طرز پر دیگر سانحات پر بھی کمیشن بنائے جائیں اور ان کی سفارشات پر مکمل عملدر آمد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور انسٹی ٹیوٹ فاراکنامکس اینڈ پیس گلوبل انڈیکس 2012ء کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا- حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ ملک میں آئین کو ایک طرف رکھ دیا گیا ہے ملکی آئین کو بے حیثیت کر دیا گیا ہے۔ اس کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی ملک میں رول آف لاء نام کی کوئی چیز نہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں بے بس ہیں اور پولیس اور انتظامیہ اپنی توانائی اور طاقت کے مطابق کام کرتی ہیں لیکن حالات ان کے کنٹرول سے باہر ہیں ریاست پاکستان کا کوئی ذمہ دار ہے؟ ریاست کی پالیسیاں درست کرنے اور ملکی ماحول کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بعض طاقتیں ملک کو تباہی اور بربادی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔
سنیئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین پر عملدر آمد کے لئے ضروری ہے کہ لاقانونیت کے مرتکب لوگوں اور گروہوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ جس طرح سانحہ لال مسجد پر کمیشن قائم کیا گیا ہے اس طرزکا کمیشن ملک بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بھی قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بارہا مطالبات اور اپیلوں کے باوجود لوگوں کو حقائق نہیں بتائے جا رہے۔ حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ سانحہ ڈھوک سیداں، ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی، کوئٹہ، چلاس اور گلگت و بلتستان کے سانحات کے حقائق بھی عوام کے سامنے لائے جائیں خاص طور پر بسوں سے اتار کر شناخت کر کے قتل کے واقعات کے بارے میں حقائق سامنے آنے چاہیے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان و سنیئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ان سانحات میں سینکڑوں بے گناہ شہید ہوئے اور زخمی اورمعذور افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ان کے لواحقین کا کوئی پرسان حال نہیں حکومتی رٹ سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ قانون اور آئین پر عمل یقینی بنایا جائے اور امن وامان تباہ کرنے اور قانون شکنی کے مرتکب افراد کو کڑی سزائیں دی جائیں۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
suzannaegvirre.weebly.com
سه شنبه 24 مرداد 1396 11:10 ق.ظ
Hey very nice blog!
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها