تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - اگر اقوام متحدہ نے مسلمانوں کی دل آزاری کے واقعات پر سنجیدگی سے اقدام نہ اٹھایا تو اس کا حال بھی پھر انٹرنیشنل لیگ جیسا ہی ہوگا




 قائد ملت جعفریہ پاکستان و سنیئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پردہ مسلمان خواتین کو معاشرے میں امتیاز دلاتا ہے اور حجاب ہی اسلامی خواتین کی پہنچان ہے، حجاب پر پابندی نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ شہریوں آزادیوں کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلجیئم کی عدالت کی طرف سے برقع پر پابندی کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کیا۔ حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اسلام کے خلاف آئے روز سازشیں ہو رہی ہیں اور خصوصاً باپردہ خواتین کو ایک سازش کے تحت بے پردہ کرنے کی مذموم و قبیح حرکتیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی اہمیت اور غیر معمولی نوعیت کا مسئلہ ہے جس پر مسلم حکمرانوں مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا کیونکہ حجاب کو غیر قانونی قرار دینا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ شہری آزادیوں پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔
قائد ملت جعفریہ نے آئے روز گستاخانہ فلموں کی ریلیز اور خصوصاً سپینی مرتد کی طرف سے دسمبر کے اوائل میں ایک اور قبیح فلم نشر کرنے کی اطلاعات پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکمران مغرب نواز اور غلامانہ پالیسی پر نظر ثانی نہیں کرتے ، مغرب کی طرف جھکائو ختم نہیں کرتے اورجراًت و غیرت کا مظاہرہ نہیں کرتے اس وقت تک ٹیری جونز اور اس کے ملعون پیروکار اس طرح کی قبیح حرکتیں کرتے رہیںگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی جس مقصد کیلئے تشکیل پائی تھی اسے چاہیے وہ اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کرے اور عالمی طاقتوں سے ان معاملات پر بھرپور احتجاج کرے ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے مسلم ممالک کے سربراہوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ مسائل کو نہ صرف اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے بلکہ حجاب پر پابندی کے خلاف جنرل کونسل کے اجلاس میں شدید احتجاج کیا جائے اور تمام مسلم ممالک متفقہ قرارداد منظور کروائیں اور شعائر اسلام کی حفاظت کیلئے سخت قوانین کیلئے بھی اقوام متحدہ پر دبائو ڈالیں اگر اقوام متحدہ نے مسلمانوں کی دل آزاری کے مذکورہ واقعات پر سنجیدگی سے اقدام نہ اٹھایا تو اس کا حال بھی پھر انٹرنیشنل لیگ جیسا ہی ہوگا۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
iratequarrel2692.jigsy.com
سه شنبه 24 مرداد 1396 09:08 ق.ظ
My brother suggested I might like this blog.
He used to be totally right. This post truly made my day. You can not imagine
just how much time I had spent for this information! Thanks!
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها