تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - 14 دسمبر کو ملت کی بھرپور آواز بلند ہوگی، جس کے اثرات صرف کراچی تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے ملک پر مرتب ہوں گے، علامہ رمضان توقیر

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ حکومت اپنے دور اقتدار کے آخری لمحات میں عوام کی کچھ نہ کچھ خدمت کرلے، ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رکا تو ملک بھر میں کراچی طرز کے احتجاجی دھرنوں کا آغاز ہو جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ  خیبر پختونخوا کی ملت تشیع بھی 14 دسمبر سے ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کراچی میں شروع ہونے والے احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کرتی ہے،  14 دسمبر کو ملت کی بھرپور آواز بلند ہوگی، جس کے اثرات صرف کراچی تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے ملک پر مرتب ہوں گے، علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ اگر پھر بھی حکومت نے کوئی عملی اقدامات نہ کئے اور درست سمت نہ اپنائی تو پورے پاکستان میں کراچی طرز کے دھرنے ہوں گے، الیکشن قریب ہیں لہذا حکومت کو چاہئے کہ صحیح فیصلے کرے اور اپنے دور اقتدار کے آخری لمحات میں قوم کی کوئی خدمت کرلے۔
شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر نے کہا کہ اس وقت صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، خصوصاً خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، کبھی ڈیرہ اسماعیل خان، کبھی بنوں تو کبھی چارسدہ میں دھماکے ہو رہے ہیں، لیکن آج تک کوئی شنوائی ہوئی اور نہ حکومت نے دہشتگردی کے اس سلسلہ کو روکنے کیلئے کوئی اقدامات کئے۔ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ محرم احرام کے دوران وہاں اتنا بڑا نقصان ہوا لیکن کوئی گھیراو جلاو نہیں ہوا، میں سلام پیش کرتا ہوں ملت تشیع کے نوجوانوں اور عمائدین کو کہ انہوں نے اتنے بڑے سانحہ کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور ایک سوئی تک کا نقصان نہیں ہوا، علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہم پاکستان کے ہمدرد اور خیر خواہ ہیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے آج اس سانحہ کو 15 دن سے زائد گزر جانے کے باوجود کوئی نتیجہ دیکھنے کو نہیں ملا، انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثا کا حق ہے کہ انتظامیہ صحیح صورتحال سے انہیں آگاہ کرے، لیکن ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا گیا۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
choc
سه شنبه 11 اردیبهشت 1397 06:11 ب.ظ
Hello There. I found your blog using msn. This is an extremely well written article.
I'll be sure to bookmark it and return to read more of your useful information. Thanks for the post.
I will definitely comeback.
daisyevanchalk.hatenablog.com
سه شنبه 24 مرداد 1396 11:18 ق.ظ
For most up-to-date news you have to pay a quick visit
world wide web and on world-wide-web I found this web page
as a most excellent web site for newest updates.
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها