تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - نہایت تعجب خیزبات ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کے یونیورسٹیز میں میوزیکل کنسرٹ کی اجازت تو دیدی جاتی ہے مگر اسلامی پروگراموں پر بلاجواز پابندی لگائی جاتی ہے

قائد ملت جعفریہ پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہے جبکہ دن دیہاڑے ہائی پروفائل دہشت گردوں کا جیلوں سے فرار گہری سازش ہے،ممتاز عالم دین علامہ سید ضیاء الدین رضوی کے قتل میں ملوث قاتلوں کا گلگت جیل سے فرار ہونا قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سیکورٹی ذمہ داروں کی اپنے فرائض میں ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسرٹ کی اجازت اور مذہبی پروگرام کی پابندی نہ صرف باعث افسوس بلکہ تعجب خیز ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روز قبل قراقرم یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے''یوم حسین'' کے بعد ہونے والے سانحہ اور ممتاز عالم دین علامہ سید ضیاء الدین رضوی کے قاتلوں کا دن دیہاڑے جیل سے فرار ہونے پر اپنے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہے خصوصاً گلگت بلتستان جوکہ انتہائی حساس اور محل وقوع کے اعتبارسے انتہائی اہمیت کا حامل علاقہ ہے وہاں ایک سازش کے تحت حالات کو خراب کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں کبھی گاڑیوں سے بے یارومدد گار مسافروں کو اتار کر شہید کردیا جاتاہے اور کبھی شناخت کرکے انہیں ٹارگٹ کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اولاً کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث ملک دشمن افراد کو پکڑا ہی نہیں جاتا اور اگر کوئی پکڑا جائے تو اسے سزا ہی نہیں دی جاتی۔ علامہ ضیاء الدین رضوی کے قاتل کی گرفتاری اور اعتراف جرم سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہونے کی توقع تھی لیکن اس کیس کے فیصلے سے چند روز قبل انتہائی حساس اور سخت سیکورٹی کی حامل جیل سے ہائی پروفائل دہشت گردوں کا فرار نہ صرف افسوس ناک بلکہ سیکورٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ایسے اقدامات سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہونگے ۔
بعد ازاں انہوں نے دو روز قبل قراقرم یونیورسٹی میں ہونے والے واقعہ پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ نہایت تعجب خیز بات ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کے کالجز و یونیورسٹیز میں میوزیکل کنسرٹ، ڈراموں و دیگرتقریبات کی اجازت تو دیدی جاتی ہے مگر اسلامی واخلاقی پروگراموں پر بلاجواز پابندی باعث تشویش ہے۔
حضرت آیت الله سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ کراچی سے گلگت بلتستان اور کوئٹہ سے پارہ چنار تک قتل عام کا سلسلہ جاری ہے اور سیکورٹی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔  انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی جارہی اور نہ ہی عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جارہاہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کے سانحات کی تحقیقات کرکے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور سرپرستوں کو بے نقاب اور کیفر کردار تک پہنچا کر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
walterlarman.hatenablog.com
سه شنبه 24 مرداد 1396 11:37 ق.ظ
I just like the helpful information you supply in your articles.

I will bookmark your blog and take a look at again right here frequently.
I'm somewhat certain I will be told many new stuff proper here!
Good luck for the next!
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها