تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - تم اپنی بندوقیں تیار کرو ہمارے سینے گولیاں کھانے کے لئے تیار ہیں،علامہ ناظرعباس تقوی




 یہ وقت بیداری ہے اور دہرنا اب تک جاری ہے، شیعہ علماء کونسل کراچی کے زیر اہتمام ایم ایم جناح  نمائش چورنگی پر منعقدہ کفن پوش دہرنا ٢٤ گھنٹے گذرنے کے بعد بھی اپنی تمام قوت و توانائیوں کے ساتھ جاری و ساری ہے ، جس میں تمام ملی تنظیموں سمیت ماتمی سنگتیں اور انجمنیں موجود ہیں،خانوادہ شہداء کے ہمراہ خواتین اور مرد حضرات کی بہت بڑی تعداد موجود ہے، جبکہ بچے بھی دھرنے میں سروں پر لبیک یاحسین (ع) کی پٹیاں باندھے شریک ہیں۔ شہر کراچی کی کشیدہ صورتحال کے باوجود دھرنے کے شرکاء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت کراچی لبیک یاحسین کی صداؤں سے گونج رہا ہے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل سندھ کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناظرعباس تقوی نے کہا ہے کہ ہمارا اصل دہرنا آج سے ہے جس میں کراچی کے مؤمنین کے ساتھ سندھ سے لوگ آرہے ہیں، حیدرآباد سے بسیں روانہ ہوچکی ہیں پنجاب اور اسلام آباد سے بھی علماء کرام آرہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون ہمارے لئے کچھ نہیں عنقریب لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور ماتم کرتے ہوئے طاغوتی محلات کو اپنے جوتوں تلے روند دیںگے، وزیراعلی کو شرم نہیں آتی؟ تم بات کرتے ہو کہ 2 کی ٹارگٹ کلنگ پر ہم لوگ بیٹھے ہیں، تھمارے بیان سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ تم دہشتگردوں کے سرپرست ہو، وزیر اعلی اپنی اوقات میں رہو شیعہ کوئی سیاسی پارٹی نہیں ایک قوم ہے۔ انہوں نے ریاستی اداروں کو مخاطب ہوکر کہا کہ تم اپنی بندوقیں تیار کرو ہمارے سینے گولیاں کھانے کے لئے تیار ہیں۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے شرکاء دہرنے کو مخاطب ہوکر کہا کہ ہم نے چراغ گل کر دیا جسے جاناہے وہ دہرنے سے چلا جائے اور دہرنے میں صرف وہ ہی رہے جو مکتب اہل بیت کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔ علامہ ناظرعباس تقوی نے حکمرانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ تم سوچ بھی نہیں سکتے جو ہونے جا رہاہے،انہوں نے صدر پاکستان کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب سن لو ہم روڈ پر آگئے ہیں کسی سے بھیک نہیں مانگتے اپناحق لینے آئے ہیں۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
http://angeliccurvin.weebly.com/
سه شنبه 24 مرداد 1396 10:44 ق.ظ
I am truly thankful to the holder of this site who has shared this impressive piece of writing at at this time.
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها