تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - کراچی میں شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کا علامتی دھرنا ریاست کے ذمہ داروں پر حجت تمام کرنے کا ایک اشارہ ہے




 قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے کراچی میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کی تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے میں علماء و ذاکرین' ماتمی انجمنوں' ملی تنظیموں سمیت  ہزاروں کی تعداد میں خواتین و بچوں سمیت افراد کی شرکت کے موقع پر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر تقوی سے گفتگو کے بعد ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جب ریاست اپنے شہریوں کے جانی و مالی تحفظ جیسی بنیادی اور اساسی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوجائے' جب عوام کے بنیادی مذہبی' قانونی حقوق اور شہری آزادیوں پرقدغن لگانے کی سازشیں کی جائیں' جب ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے دی جائے' جب یونیورسٹیوں میں لعو و لہب کے پروگراموں کی تو اجازت ہو مگر نواسہ رسول اکرم ۖ کی یاد منانے کے لئے ''یوم حسین'' پر پابندی عائد کردی جائے' جب گلگت میں جید عالم دین کے قاتل اور مسلمہ دہشت گرد جیل سے فرار کرالئے جائیں'جب ایام غم میں مصنوعی خوف و ہراس پھیلا کر عزاداری کو سنگینوں کے سائے میں منانے کو کہا جائے' جب ڈیرہ اسماعیل خان' کراچی  اور راولپنڈی میں عزاداروں کو ان کے اپنے ہی خون میں نہلادیا جائے اور جب کوئٹہ میںقاتل دن دیہاڑے معصوم انسانی جانوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہوں  اور ان گھمبیر حالات میں عوام کا کوئی پرسان حال نہ ہو اور کسی سمت سے بھی ان کے لئے جائے پناہ باقی نہ بچے تو عوامی احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچتا۔تاہم کراچی میں شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کا  علامتی دھرنا ریاست کے ذمہ داروں پر حجت تمام کرنے کا ایک اشارہ ہے اگر اب بھی صورت حال کی سنگینی کا ادراک نہ کیا گیا تو پھر متاثرہ عوام کا ایسا ملک گیر احتجاج ہوگا جو قاتلوں ' دہشت گردوں اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها