تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - گورنر سندھ سے اس وقت تک بات نہیں کریں گے کہ جب تک وفاق کا کوئی نمائندہ ان کے ساتھ نہ ہو،علامہ ناظر عباس تقوی

کراچی میں شیعہ نسل کشی کے خلاف جاری کفن پوش دھرنے کے 33 گھنٹے گذرنے کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے رابطہ کر کے مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے مطالبات کا پوچها جس پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے گورنر سندھ پر واضح کر دیا کہ آپ ہم سے اس وقت تک بات نہیں کریں گے کہ جب تک وفاق کا کوئی نمائندہ آپ کے ساتھ نہ ہو۔
تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل سندھ کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے شرکائے دھرنا کو بتایا ہے کہ گذشتہ روز ہم سے انتظامیہ کے افراد نے رابط کیا تھا لیکن ہم نے پہلے روز کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کیا تھا اور پہلے روز اور پہلی رات کو عزاداری برپا کرنے کے لئے مخصوص کیا تھا، لیکن کچھ دیر قبل ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور ہمارے مطالبات کے بارے میں دریافت کیا ہے۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے بتایا کہ ہم نے گورنر سندھ کو واضح کر دیا ہے ہم اس وقت تک بات نہیں کریں گے کہ جب تک وفاق کا کوئی نمائندہ ساتھ نہ ہو۔
علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ دہشت گرد ہماری ٹارگٹ کلنگ کرکے سمجھتے ہیں کہ عزاداری کو ختم کر دیں گے، لیکن ان کا حساب کتاب غلط ہے کیونکہ ایک شہید اپنی شہادت کے بعد سوئم، چہلم اور برسی سمیت دیگر عزاداری کے پروگرامات کا آغاز کرکے چلا جاتا ہے، ہم نے ہر دور میں عزاداری کی حفاظت کی ہے اور عصر حاضر میں بھی سامراجی ایجنٹوں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ واضح رہے کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا مسلسل 33 گھنٹوں سے جاری ہے اور شرکاء کی تعداد مزید بڑھ رہی ہے، شہر کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان کے ایک فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں مرد و خواتین کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ ملت جعفریہ بیدار ہے اور اپنے حقوق کے دفاع کے لئے میدان میں حاضر ہے۔ اور سندھ  بهر سے بهی کثیر تعداد میں مومنین کراچی کفن پوش دھرنے میں شرکت کے لئے روانہ ہیں-


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
What do you do when your Achilles tendon hurts?
پنجشنبه 16 شهریور 1396 08:16 ق.ظ
What's up, I check your blogs on a regular basis. Your humoristic style
is witty, keep doing what you're doing!
http://georgiaalberry.blog.fc2.com/?xml
سه شنبه 24 مرداد 1396 11:28 ق.ظ
Simply desire to say your article is as surprising. The clearness in your post is just great and i could assume you're
an expert on this subject. Well with your permission allow me
to grab your feed to keep updated with forthcoming post.
Thanks a million and please carry on the gratifying work.
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها