تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - جو حکومت عوام کو تحفظ فراہم نہ کرسکے وہ حق حکمرانی کا جواز کھو بیٹھتی ہے،قائد ملت جعفریہ

 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور ایئرپورٹ پر راکٹ حملوں اور فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ دہشت گرد انسان نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں اور آئے روز اس طرح کی کاروائیوں سے لگتا ہے کہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں اور ملک کو ان سفاک قاتلوں اور انسانیت دشمن دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
قائد ملت جعفریہ نے مزید کہا کہ یہ گھمبیر صورتجال اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ حکومتیں بے بس ہیں اور اقتدار دکھاوے کا ہے صرف حکومت کا لیبل لگا ہوا ہے کیونکہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے اور اس افسوسناک واقعہ سے قبل جی ایچ کیو، مہران ائربیس اور کامرہ کے واقعات کے حقائق بھی سامنے نہیں لائے گئے۔ عوام یہ محسوس کرتے ہیں کہ ایسی کاروائیاں بغیر کسی منظم سرپرستی کے ممکن نہیں اور نہ ہی سادہ و جذباتی لوگ ایسی کاروائیاں کرسکتے ہیں لہذا اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ ان دہشت گردوں کو وسائل کہاں سے دیئے جارہے ہیں اور پاکستان میں ان کے سرپرست کون ہیں۔ عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے کیونکہ ظلم کا شکار پاکستانی عوام ان کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی جبکہ حکومت اور حکومتی شخصیات صرف مذمتی بیانات تک محدود ہیں۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر نے کہا کہ عدم ثبوت کے نام پر دہشت گردوں، قاتلوں اور شرپسندوں کو رہا کیا جارہا ہے آج تک کسی ایک قاتل یا دہشت گرد کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا گیا جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے ہاتھوں سے پاکستان کا کوئی شہر اور ادارہ محفوظ نہیں اور یہی سفاک دہشت گرد کبھی معصوم انسانوں حتی کہ مسافروں کو بسوں سے شناخت کرکے قتل کرتے ہیں اور کبھی جی ایچ کیو، مہران ایئر بیس، کامرہ اور پشاور ایئرپورٹ اور حساس اداروں کے اہل کاروں پر حملے کرتے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی ایک مسلک کے دشمن نہیں بلکہ وطن عزیز پاکستان کی اساس اور بنیاد کے دشمن ہیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور ریاست کی بنیادی اور اولین ذمہ داری ہے اور جو حکومت عوام کو تحفظ فراہم نہ کرسکے وہ حق حکمرانی کا جواز کھو بیٹھتی ہے۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
maximabronzo.hatenablog.com
سه شنبه 24 مرداد 1396 09:20 ق.ظ
This is a great tip especially to those fresh to
the blogosphere. Simple but very accurate info… Thank you for sharing
this one. A must read article!
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها