تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے نہ گذشتہ حکومت نے کوئی واضح پالیسی اختیار کی تھی نہ ہی موجودہ حکومت کچھ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے

 ملی یکجتہی کونسل پاکستان کے قائم مقام صدر اور اسلامی تحریک کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ ساجد نقوی نے کہا ہے کہ یوم غدیر اسلام کی تکمیل کا دن ہے، اس دن اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم نے پوری مسلم امہ کو ایک سیاسی نظام دیا تھا اور اسی دن دین کی تکمیل ہوئی۔ اسلام آباد میں جامعہ کوثر اور روضہ مولائے کائنات امیرالمومین حضرت علی علیہم السلام کے ڈائریکٹر کے تعاون سے منعقد ہونے والی انٹرنیشنل غدیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزیدکا کہا کہ یہ دن تکمیل دین کی سند کے طور پر اور امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کی ولایت کے اعلان کے طور پر تاریخ اسلام میں بے پناہ اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ علیہ السلام نے تطہیر نفس کے لئے تقویٰ، شب بیداری، عبادت، حسن سلوک، عاجزی، انکساری اور تواضع جیسی صفات اختیار کیں جبکہ تطہیر نظام و معاشرہ کے لئے عدل و انصاف، اعتدال، توازن، حقوق کا حصول اور اسلامی نظام حیات کے نفاذ کے لئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے، یہی وجہ ہے کہ آپ (ع) کے اندر ذاتی اور اجتماعی رہنمائی کے لئے تمام خصوصیات اور شرائط موجود تھیں، آپ (ع) کی سیرت و کردار اور عمل اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسلامی تحریک کے سربراہ نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں انصاف اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں، اس ملک میں انسانی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں، آئے روز لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن ریاست لاچار ہے۔ انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور عوام کا سیاسی نظام سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔ دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے نہ گذشتہ حکومت نے کوئی واضح پالیسی اختیار کی تھی نہ ہی موجودہ حکومت کچھ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غدیر ہمیں دوسروں کے ساتھ احترام کا درس دیتا ہے۔ مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ایک دوسرے کے امتیازات کو تسلیم کرنا اور احترام کرنا ہی وحدت اور رواداری کو فروغ دینا ہے۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
How do you get a growth spurt?
دوشنبه 27 شهریور 1396 04:04 ب.ظ
Spot on with this write-up, I really think this site needs much more attention. I'll probably be back again to read through
more, thanks for the information!
https://terrikrein.wordpress.com/
سه شنبه 24 مرداد 1396 01:37 ب.ظ
I've been browsing online more than three
hours as of late, but I never discovered any attention-grabbing article like yours.
It's beautiful value sufficient for me. Personally, if
all webmasters and bloggers made just right content
material as you did, the internet shall be a lot more helpful than ever before.
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها