تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - میں متوجہ کر رہا ہوں کہ یہ محرم کسی اور انداز میں آرہا ہے ، عزاداری سید الشہداء (ع) کو بھرپور انداز میں برپا کرنے کیلئے سب آمادہ ہوجائیں

شیعہ علماء کونسل سکھر ڈویژن کے زیر اہتمام خیرپور میرس عیدگاہ میں عزاداری سید الشہداء (علیہ السلام ) کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے مومنین نے بھرپور شرکت کی ۔ کانفرنس میں جید اور نامور علمائے کرام نے خطاب کیا جبکہ خصوصی اور صدارتی خطاب قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے فرمایا ۔ قائد ملت جعفریہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ عزاداری سید الشہداء (علیہ السلام) ہماری شہ رگ حیات ہے اگر کسی دن عزاداری مستحب تھی لیکن آج کے دور میں واجب ہے ۔ سنگینوں کے سایہ میں کرفیو کے عالم میں عزاداری  کسی صورت میں قابل قبول نہیں ۔ ہم اس ملک کے آزاد شہری ہیں اور پاکستان کے آئین کے مطابق ہم جب چاہیں اور جہاں چاہیں عزاداری مولا حسین (علیہ السلام) برپا کر سکتے ہیں ۔ ہمیں عزاداری سید الشہداء (علیہ السلام) کو برپا کرنے کیلئے کسی قسم کا لائسنس اور پرمنٹ کی ضرورت نہیں۔حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کے تمام مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں اورہم متنبہ کرتے ہیں کہ سیکیورٹی کے بہانے سے کسی بھی مجلس اور جلوس میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں اور ہم قطعا اس کی اجازت نہیں دیں گے ۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ دنیا کی کوئی طاقت عزاداری سیدالشہداء (علیہ السلام ) کو روک نہیں سکتی اسی لئے یہ شعائر چودہ سو سال سے لیکر آج تک قائم ہیں ۔ محرم الحرام میں عزاداری مولا حسین (علیہ السلام) کو برپا کیا جاتا ہے اور مولا کسی خاص مذہب اور مکتب کا نہیں بلکہ عالم انسانیت کے محسن ہیں اسی لئے وحدت امت کے مناظر زیادہ سے زیادہ ہونے چاہیں ،سب لوگوں کو شرکت کرنا چاہیے ۔ سب کو آنے دو اور سب سے ملکر عزاداری مولا کو قائم کرو ۔
قائد ملت جعفریہ نے فرمایا کہ میں متوجہ کر رہا ہوں کہ یہ محرم کسی اور انداز میں آرہا ہے اس کیلئے تیاری کر لو اور عزاداری سید الشہداء کو بھرپور انداز میں قائم کرنے کیلئے سب آمادہ ہوجائیں ۔

 




  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
What causes pain in the Achilles tendon?
دوشنبه 27 شهریور 1396 07:19 ق.ظ
Excellent beat ! I would like to apprentice while you amend your website,
how could i subscribe for a blog site? The account helped me
a acceptable deal. I had been a little bit acquainted of this your broadcast offered bright clear concept
http://hannavaros.weebly.com
سه شنبه 24 مرداد 1396 09:28 ق.ظ
You can definitely see your enthusiasm in the article you write.
The arena hopes for more passionate writers such as you who aren't afraid to mention how they believe.
At all times go after your heart.
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها