تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - دہشت گردوں کو سزا نہ دینا قرآنی احکام کی خلاف ورزی اور پاکستانی عوام کے ساتھ ایک کھلی زیادتی ہے

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراه قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہری پور ہزارہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر حسنین رضا ترابی اور وسیم اظہر ترابی، ممبر سیاسی سیل اسلامی تحریک پاکستان کی والدہ کی وفات پر انہیں تعزیت پیش کی۔ بعد ازاں ہری پور کے علاقہ پنج کٹھہ پہنچے جہاں پر جعفریہ یوتھ کے نوجوانوں اور تنظیمی کارکنان سمیت مومنین نے اپنے محبوب حضرت آیت الله علامہ سید ساجد نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔  رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پنڈگا کھڑا علاقہ توفکیاں میں مرحوم مولانا ارشاد کاظمی کی رہائش گاہ پر مرحوم کے صاحبزادے سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایس یو سی خیبر پی کے سیکرٹری جنرل وسیم اظہر ترابی، علامہ امیر حسین جعفری، جعفریہ یوتھ ٹیکسلا کے صدر اعجاز نقوی اور دیگر علما اور معززین علاقہ قائد ملت جعفریہ کے ہمراه موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراه نے کہاکہ ے سزائے موت پر عمل درآمد کو روکنا ملک کے ساتھ اور خصوصاً ان لوگوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے، جن کے پیارے دہشت گردوں کے ہاتھوں ان سے بچھڑ گئے۔ دہشت گردوں کو سزا نہ دینا قرآنی احکام کی خلاف ورزی اور پاکستانی عوام کے ساتھ ایک کھلی زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا حکومت کے پاس کوئی جواز موجود نہیں ہے، حکومت نے پہلے کہا کہ ہم ان سزاؤں پر عمل درآمد کرائیں گے، پھر مکر گئے۔ یہ اقدام خلاف قانون اور خلاف آئین ہے۔ حکومت دہشت گردوں کو سزائے موت نہ دے کر قتل میں ویسے ہی شریک ہے جیسے قاتل شریک ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ قومی دفاعی پالیسی جلد بنائی جائے، مزید تاخیر ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ قومی دفاعی پالیسی کے خدوخال قوم پر واضح کئے جائیں۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہر روز نیا شاخسانہ اور شوشہ چھوڑا جاتا ہے۔ ان مذاکرات سے لگتا ہے کہ یہ مذاکرات نہیں معاملات ہیں۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
How do you get rid of Achilles tendonitis?
دوشنبه 27 شهریور 1396 07:41 ب.ظ
It is appropriate time to make a few plans for the
longer term and it is time to be happy. I've learn this post and
if I may I wish to suggest you some interesting things
or suggestions. Perhaps you can write subsequent articles regarding
this article. I desire to learn even more things about it!
feet pain
شنبه 18 شهریور 1396 05:13 ب.ظ
This is my first time visit at here and i am in fact impressed to read everthing at one place.
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها