تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - عزاداری سید الشہد ہمارا آیئنی ، قانونی اور شہری حق ہے جبکہ شہریوں کو اُن کے حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، علامہ شیخ مرزا علی




 شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ میں ’’ تحفظ عزاداری کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس مین بڑی تعداد میں کارکنان اور تنظیمی اراکین نے شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن علامہ شیخ مرزا علی نے کہا کہ ملت جعفریہ ایک امیتاز کا نام ہے - انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہی دامن میں قائد مرحوم علامہ سید محمد دہلوی کی تحریک شیعہ مطالبات کمیٹی ، قائد مرحوم علامہ مفتی جعفرحسین کی جدوجہد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ، قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی تحریک موجود ہے جس کا تسلسل آج قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں ۲۵ سال کےعرصے کے بعد بھی اُسی انداز میں جاری ہے ۔ علامہ شیخ مرزا علی نے کہا کہ جس نظرئے اور جس مشن کے لیے شہید علامہ حسن ترابی ، شہید انور علی ، شہید الطاف الحسینی اور بالخصوص شہید ولایت علامہ سید ضاالدین رضوی نے قربانی دی ہو اُس فکر اور اُس سوچ کو ختم کرنے کی سازش کرنے والے خود ختم ہوگئے مگر ان شہدا کے افکار آج بهی ہمارے لئے مشعل راه ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہید رضوی کے افکار کو آپ نے آگے بڑھانا ہے اور شہید کے افکار کی ترویج کرنا آپ سب کی ذمہ داری ہے ۔ صدر شیعہ علما کونسل گلگت نے کہا کہ ماہ محرم کی آمد آمد ہے اور ملک میں ایک نئے ایشو کو اُٹھایا جارہا ہے مذاکرات کس سے ؟ دہشت گردوں سے ؟ اس وقت ملک میں دہشت گردی کا شکار ہم ہیں حکومت نے ہمارے تحفظ کے لیے کیا لائحہ عمل بنایا ہے ۔ ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں اور قانون کی عملدرآمد چاہتے ہیں ۔ انہوںں نے کہا کہ عزاداری سید الشہد ہمارا آیئنی ، قانونی اور شہری حق ہے جبکہ شہریوں کو اُن کے حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انشاءاللہ شیعہ علما کونسل پاکستان ایام عزا کو اصلاح معاشرہ کے عنوان سے منائے گئی اور محرم الحرام کے لیے مرکزی محرم کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جلد ہی گلگت بلتستان اور ڈویژن سطح پر بھی محرم کمیٹی تشکیل دی جائے گئی تاکہ محرم الحرام کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے ۔ اس موقع پر کانفرننس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل ضلع گلگت کے صدر شیخ شہادت حسین ساجدی نے کہا کہ معرفت کے بغیر عزاداری برپا کرنا ناکافی ہے آج کے ان حالت میں ہماری ذمہ داری بہت بڑی ہے آج عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایسے حالات میں ہمیں عزاداری کو پہلے سے بھی زیادہ انداز میں برپا کرنے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل ہنزہ نگر کے صدر شیخ منئر حسین منوری نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے راہ حسین اور حسینیت کے لیے قربانی دی آج ملت جعفریہ کے ہر جوان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عزاداری کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم کا مہینہ ہمارے کردار سازی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے ، محرم کو رسم نہ بنایا جائے بلکہ اپنے اندر معرفت پیدا کرنے کا زریعے بنایا جائے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن کے جنرل سیکرٹری شیخ سجاد قاسمی نے کہا کہ کربلا ہمیں اتحاد و وحدت کا درس دیتا ہے آج کے ان حالات میں عزاداری کو پہلے سے بھی زیادہ اور موثرہ انداز میں برہا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین ایک ذات کا نام نہیں بلکہ امام حسین ایک فکر اور ایک نظرئے کا نام ہے ۔ امام حسین نے اسلام کو زندگی بخشی آج عزاداری کو محدود کرنے کو کوشش ہرگز برداشت نہین کی جائے گئی ۔
 رپورٹ کے مطابق کانفرنس سے شیخ الف خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ کانفرنس کے اختتام پر شیعہ علما کونسل گلگت کا ایک اہم جلاس بھی محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
http://ouidakaupu.wordpress.com/2015/03/27/heel-discomfort-everything-it-is-best-to-know-heel-painfulness
سه شنبه 24 مرداد 1396 09:41 ق.ظ
Hello it's me, I am also visiting this web site daily, this website is really
nice and the viewers are actually sharing good thoughts.
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها