تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - صیہونی حکومت غیر قانونی اور ناجائز حکومت ہے ، سید علی خامنہ ای

 اسلامی جمہوری ایران کے اسکولوں اور یونیورسٹیز کے ہزاروں طلباء نے آج رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات سامراج کی مخالفت کے قومی دن کی مناسبت سے انجام پائی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ہزاروں طلباء سے اپنےخطاب میں فرمایا کہ تیس برس قبل ایرانی جوانوں نے تہران میں امریکی سفارتخانے کا نام جاسوسی کا اڈا رکھا تھا اور آج امریکہ کے قریبی ترین ملکوں میں بھی امریکہ کے سفارتخانوں کو جاسوسی کے اڈے کہا جا رہا ہے، یعنی ایران اسلامی کے انقلابی جوان تیس برس آگے تھے۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ امریکی حکومت ایک سامراجی حکومت ہے اور دوسری قوموں کے امور میں مداخلت کرنا اپنا حق سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران نے اپنے انقلاب سے درحقیقت امریکہ کی منہ زوری اور تسلط پسندی کا مقابلہ کیا اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اپنے ملک سے سامراجی ممالک کا تسلط ختم کر دیا اور بعض ملکوں کے برخلاف اس کام کو نامکمل نہیں چھوڑا کہ اس کے نقصانات اٹھانے پڑیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سامراج کے ساتھ رواداری برتنے سے کسی بھی ملک اور قوم کو فائدہ نہیں پہنچتا ہے اور امریکہ کی سامراجی روش اس بات کا باعث بنی ہے کہ قومیں اس سے بیزاری اور بے اعتمادی کا اظہار کریں اور تجربے سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ جو قوم اور حکومت بھی امریکہ پر اعتماد کرے گی نقصان اٹھائے گی، خواہ اسکی دوست ہی کیوں نہ ہو۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور امریکہ کے مسائل کے حوالے سے چند اہم اور بنیادی نکات بیان فرمائے اور ملت ایران کے خلاف سامراج کی دشمنی کی وجوہات کا تجزیہ پیش کیا۔ آپ نے ان مذاکرات میں مشغول ایران کی مذاکراتی ٹیم کی مکمل اور بھرپور حمایت کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ ایٹمی معاملہ، ایران سے دشمنی جاری رکھنے کا صرف ایک بہانہ ہے۔ آپ نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ذمہ دار افراد کی حمایت کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ افراد فرزندان انقلاب ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے کارگزار ہیں اور اپنی انتھک کوششوں سے بڑی سخت ذمہ داری کو پورا کر رہے ہیں اور کسی کو ان کی توہین کرنے، انہیں کمزور بنانے یا سازشی قرار دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای نے فرمایا کہ چھے ملکوں سے مذاکرات کہ جن میں امریکہ بھی شامل فقط ایٹمی معاملے کے بارے میں ہو رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ انشاءاللہ ہمیں ان مذاکرات میں نقصان نہیں ہوگا بلکہ ملت کو تجربہ ہی حاصل ہوگا جیسا کہ دو ہزار تین اور دو ہزار چار میں یورینیم کی افزودگی معطل کرنے سے حاصل ہوا تھا اور اس سے ہماری قوم کی فکری اور تجزیاتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج امریکہ، کانگریس اور حکومت پر طاقتور سرمایہ داروں اور صیہونی کمپنیوں کے تسلط کی وجہ سے صیہونی حلقوں اور انحطاط کا شکار صیہونی حکومت سے رواداری برتتا ہے اور بیچارے امریکی مجبور ہیں کہ ان کا خیال رکھیں لیکن ملت ایران اس طرح کے تحفظات کا خیال رکھنے پر مجبور نہیں ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ میں نے پہلے دن بھی کہا تھا آج بھی کہتا ہوں اور مستقبل میں بھی کہتا رہونگا کہ صیہونی حکومت ایک غیر قانونی اور ناجائز حکومت ہے۔


  • آخرین ویرایش:دوشنبه 13 آبان 1392
نظرات()   
   
What is the tendon at the back of your ankle?
پنجشنبه 16 شهریور 1396 05:10 ق.ظ
I am regular visitor, how are you everybody? This post posted at this site is
in fact fastidious.
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها