تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - امتیازی اقدامات، انتظامیہ عزاداروں کے مقابلہ میں کھڑی ہوئی ہے، علامہ مظہر عباس علوی


امتیازی اقدامات، انتظامیہ عزاداروں کے مقابلہ میں کھڑی ہوئی ہے، علامہ مظہر عباس علوی
  شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عزاداری کے روایتی جلوسوں کو بھی روک رہی ہے۔ عزاداری پر کوئی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ جامپور، خانیوال اور حجرہ شاہ مقیم میں روایتی مجالس کے بانیان کو گرفتار کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر یہ مجالس پولیس کے ریکارڈ میں موجود نہیں ہیں جبکہ پنڈدادن خان میں روایتی جلوس کو روکا جا رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے عزاداری کو خوفناک بنا کر پیش کر رہی ہے۔ راستوں کو بند کرکے خوف و ہراس پیدا کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ متنفر ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور سول انتظامیہ کے اقدامات سے لگتا ہے کہ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کی بجائے عزاداروں کے مقابلہ میں آن کھڑی ہوئی ہے۔ علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ حکومت محرم الحرام میں علماء اور مقررین کی تقاریر کی ریکارڈنگ پیش کرنے کو لازم قرار دے کر اہل تشیع سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جبکہ تکفیری گروہ کو کھلے عام چھٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں علماء پر پابندی سے بھی عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ 


ان کا کہنا تھا کہ بدامنی اور دہشت گردی صرف محرم الحرام کے جلوسوں کی وجہ سے پیدا نہیں ہوتی۔ جی ایچ کیو، فوج، پولیس، عید میلادالنبی کے جلوس، مساجد، گرجا گھروں اور امام بارگاہوں پر حملے ہوتے ہیں تو کیا انہیں بند کر دیا جائے۔ عزاداری پر کوئی پابندی قبول نہیں کی جائے گی۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے کہا کہ عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی پھانسی کی سزاوں پر عمل کئے بغیر امن قائم کرنا ممکن نہیں۔ گوجرانوالہ میں ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والوں کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، دہشت گردی کو روکنے کے اقدامات کئے جائیں۔ ایک سوال پر علامہ مظہر عباس علوی کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کو تسلیم نہ کرنے والوں سے مذاکرات کسی صورت قبول نہیں۔ پہلے انہیں ریاستی رٹ کو تسلیم کرنے پر آمادہ کیا جائے۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
What is limb lengthening surgery?
سه شنبه 28 شهریور 1396 12:11 ق.ظ
This post is truly a fastidious one it helps new net visitors, who are wishing
for blogging.
How can we increase our height?
دوشنبه 27 شهریور 1396 02:04 ب.ظ
Great post. I'm going through some of these issues as well..
http://collencerbone.jimdo.com/2015/06/26/hammer-toe-pain-ball-foot
سه شنبه 24 مرداد 1396 09:08 ق.ظ
I am not sure the place you're getting your info, however great topic.
I must spend some time finding out much more or understanding more.
Thanks for fantastic information I was in search of this info for my mission.
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها