تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - شیعہ علماء کونسل پاکستان کی سینٹرل کمیٹی کا دو روزہ اجلاس شروع


اجلاس کا آغاز قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید ساجد علی نقوی نے کیا۔ اجلاس میں شیعہ علما کونسل کے اہم عہدیدار شریک ہیں۔

شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ دہشت گرد اور شر پسند، انسانیت اور امن کے دشمن ہیں۔ دہشتگردوںاور شرپسندوں کا کوئی مذہب نہیںان لوگوں سے  پاکستانی عوام اور اعلیٰ افسران اور ادارے تک محفوظ نہیں، ایک سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے عوام متحدہوکر ملک دشمن عناصرکے عزائم خاک میں ملادیں ۔



ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز  شیعہ علماء کونسل پاکستان کی سینٹر ل کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ ، آزاد کشمیر ، اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے سینڑل کمیٹی کے ممبران موجود ہیں ۔ شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا ہے کہ ہم ملک بھر میں ہونے والے واقعات جن میں سانحہ راولپنڈی ، چشتیاں ، ملتان اور ملک بھر کے دیگر شہروں بالخصوص کراچی میں ہونے والے یکے بعد دیگرے دوبم دھماکوں پر تشویش کااظہار کرتے ہیں اور ان کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اور حکومت کی توجہ شرپسندوں کی جانب سے امام بارگاہوں ، مساجد اور املاک کو نقصان پہنچانے اور زخمیوں کے علاج معالجہ کی طرف مبذول کرواتے ہیں کہ امام بارگاہوں ،مساجد اور املاک کے نقصان کو پورا کیا جائے اور ان واقعات میں ملوث افراد کو فوراً گرفتار کیا جائے اور ہمارے بے قصور افراد کی بلاجواز گرفتاریوں سے اجتناب کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی ملک دشمن عناصر کی ایک سازش ہے جووطن عزیز میں فرقہ وارانہ فسادات کروا کر اپنے مذمو م مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں اس لئے عوام اتحاداور باہمی رواداری و بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں۔ بعد ازاں انہوںنے مذکورہ  بالاواقعات میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کی بھی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ آخر میں سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں محرم الحرام میں پیش ہونے والے واقعات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
leannarookwood.blog.fc2.com
سه شنبه 24 مرداد 1396 10:42 ق.ظ
Hey! I know this is kind of off-topic but I needed to ask.
Does managing a well-established website such as
yours take a lot of work? I am brand new to running a blog however
I do write in my diary everyday. I'd like to start a blog so I
can easily share my personal experience and feelings online.
Please let me know if you have any recommendations or tips for new aspiring bloggers.
Thankyou!
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها