تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - مذاکرات یا آپریشن کا شورمچانے والے ملت تشیع کیخلاف قتل غارتگری میں ملوث تکفیری دہشتگردعناصرکیخلاف کیوں آپریشن کی بات نہیں کرتے،علامہ ناظر عبّاس تقوی


10168135_326897814101958_4773501267992960471_n
 شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ خواتین کراچی کے تحت شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا- شرکاء ریلی سے شیعہ علما کونسل پاکستان  سندھ کے صوبائی سکریٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو دہشت گردوں نے لہو لہان کردیا ہے آئے روز ہمارے ڈاکٹرز، انجینیرز، وکلاء اور سرمایہ دار سمیت ہر طبقے کے بیگناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے – انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے نام پر پاکستان میں ابتک جتنی دہشتگردی ہوئی ہے ، ماضی میں وہ یہ کام پس پردہ کرتے تھے لیکن اس بار سعودی عرب کھل کر بے نقاب ہو چکا ہے، آج صرف اہل تشیع ہی نہیں بلکہ تمام مکاتب فکر و مسالک بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ سعودی عرب پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو چاہئیے کہ ملک میں انتشار پھیلانے کا سبب بننے والی ایسی کسی قسم کی امداد لینے سے گریز کریں کیونکہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنائیں۔

علامہ ناظر عبّاس تقوی نے کہا کہ اس سعودی امداد اور پھر اپنے لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے سے دنیا بھر میں یہ تاثر جا رہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں، جس ملک کو چاہئیے وہ ہم سے خرید لے اور ہم پاکستان کے اندر سے دہشتگردوں کو آپریٹ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کا عالم اسلام میں تشخص خراب ہو رہا ہے، لہٰذا حکمرانوں کو چاہئیے کہ پاکستان کو ان معاملات سے باہر نکالیں اور ایک مثالی ملک بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اب تو صحافی بھی محفوظ نہیں ہیں – شیعہ علما کونسل سندھ کے صوبائی سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم حامد میر پر قاتلانہ حملہ کے بھرپورمذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہدا کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں -

شیعہ علما کونسل پاکستان  سندھ کے صوبائی سکریٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی  نے کہا کہ  آج پاکستان میں شور مچایا جا رہا ہے کہ فلاں گروہ سے مذاکرات ہونے چاہئیے فلاں سے نہیں، لیکن جو پاکستان میں براہ راست گلی کوچوں کے اندر ملت تشیع کیخلاف قتل و غارتگری میں جو تکفیری دہشتگرد عناصر ملوث ہیں، ان کیخلاف ابتک کسی نے بھی آپریشن کی بات نہیں کی ہے، میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اصل اقدامات ان دہشتگردوں کیخلاف کئے جائیں تاکہ پاکستان میں تشیع کے حقوق اور جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے۔ اگر ہمارے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی اور ہمارے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ہم عنقریب وزیر اعلیٰ ہاوس کے گھیراؤ کی کال دیں گے ۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
foot pain
یکشنبه 26 شهریور 1396 07:32 ق.ظ
Hello there, I discovered your web site by way of Google whilst searching for a comparable
matter, your site got here up, it appears good.
I've bookmarked it in my google bookmarks.
Hi there, just turned into alert to your blog thru Google,
and found that it's truly informative. I'm gonna be
careful for brussels. I will appreciate if you continue this in future.
A lot of other folks will be benefited from your writing.
Cheers!
http://blog.sina.com.cn/u/5072723998
سه شنبه 24 مرداد 1396 12:47 ب.ظ
Fantastic beat ! I would like to apprentice while
you amend your site, how could i subscribe for a blog website?
The account helped me a acceptable deal. I had been tiny bit acquainted of this your broadcast provided bright clear idea
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها