تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - مذاکرات کن سے ہو رہے ہیں،میں اور کچھ نہیں کہتا لیکن شیعوں کے اصل قاتل جن کے ہاتھوں سے بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے ان کے بارے میں خاموشی کیوں ہے، قائد ملت جعفریہ

n00374813-t
شہید حمید بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان (شعبہ خواتین) کراچی ڈویژن کے زیراہتمام بسلسلہ ولادت باسعادت خاتون جنت جگر گوشہ رسول حضرت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا یوم خواتین کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تنظیمی کارکنان سمیت کثیر تعداد  میں خواہران نے  شرکت کی – جبکہ شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنماؤں نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا ، آخر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی-

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم خواتین تقریب سے خصوصی ٹیلیفونک خطاب کیا – حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی فاطمہ زہرا (س) عالمین کی خواتین کی سردار ہیں، جس طرح جناب فاطمہ زہرا (س) نے اسلامی تہذیب کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا، ہمیں بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اپنے کردار و ذمہ داریوں کو انجام دینا چاہیئے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ آج ہمارا سب سے بڑا مسئلہ اسلامی تہذیب سے ناآشنائی اور دوری ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ آج دہشتگردی ہے، قتل عام ہے، بھوک و افلاس ہے، غربت ہے، مہنگائی و بیروزگاری یا اس جیسے دیگر اور مسائل ہیں، مگر میرے نزدیک آج سب سے بڑا مسئلہ غیر اسلامی تہذیب ہے، لہٰذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ غیر اسلامی تہذیب کا راستہ روکیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم قوم و ملت کیلئے فائدہ مند ہونی چاہئیے، نقصان دہ نہیں، تنظیم کو مسائل کے خاتمہ کا سبب بننا چاہئیے۔

قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ جن لوگوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں، جن لوگوں کا نام لیا جا رہا ہے کہ فلاں گروہ سے مذاکرات ہو رہے ہیں، میں اور کچھ نہیں کہتا، میں کہتا ہوں کہ ہونگے، وہ جو بھی ہونگے، لیکن جو اصل قاتل و مجرم ہیں شیعوں کے، جن کے ہاتھوں سے بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے، انہیں شیلٹر دیا جا رہا ہے، ان کے بارے میں خاموشی ہے، اور میں حیران ہوں کہ شیعہ کمیونٹی بھی ان کے بارے میں خاموش ہے۔ انہوں نے تحریک کے ذمہ داروں کو تاکید کے ساتھ کہا کہ وہ لوگوں کو بتائیں کہ آج تک ہم نے قومی و ملی مفادات کا کیسے تحفظ کیا ہے، تشیع کے حقوق کا پاکستان میں کیسے تحفظ کیا ہے۔ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اپنے مقصد و ہدف کے حصول کی جدوجہد میں ہمہ وقت مصروف رہیں، انشاءاللہ دشمن کی تمام کوششیں ناکام ہونگی اور ہم کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جناب سیدہ زہرا (س) کی حیات طیبہ سے سبق حاصل کرنا چاہئیے، انکی سیرت و کردار کو سامنے رکھ کر اپنی جدوجہد کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق جاری رکھنا چاہئیے۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
How long will it take for my Achilles tendon to heal?
سه شنبه 28 شهریور 1396 01:19 ق.ظ
Yes! Finally something about How much can you grow from stretching?.
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها