تبلیغات
شیعه علماء کونسل پاکستان - علامہ عارف حسین واحدی کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سے ملاقات- گندم کی سبسڈی ختم کرنا جمہوری سوچ کی نفی ہے


photo.php
  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو گزشتہ چھ دہائیوں سے آئینی و بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہاہے، گندم کی سبسڈی کو بحال کرکے عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

بدھ کے روز شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اعلیٰ سطحی وفدجن میں علامہ شیخ فداحسین عبادی ،علامہ محمد باقر ،ولایت علی بلتی شامل تھے کے ہمراہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں امن وامان کی صورتحال ، گندم پر سبسڈی ختم کئے جانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے وفاقی وزیر پر واضح کیا کہ گندم کی سبسڈی ختم کرنا جمہوری سوچ کی نفی ہے جسے فی الفور واپس لیا جائے اور عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ چھ دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود خطہ کی عوام کو آئینی و بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان محل وقوع کے اعتبار سے بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے جبکہ خطے میں امن وامان کے قیام کیلئے بھی وفاقی حکومت کواز خود اقدامات کرنا چاہیے اس وقت مذکورہ خطہ میں صحت و تعلیم سمیت بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے ، علامہ عارف واحدی نے مزید کہاکہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں اور جمہوری روایات کو برقرار کھے ہوئے ہیں چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں جس پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے شیعہ علماء کونسل کے وفد کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا اور اس سلسلے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا انہوںنے وفد کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ گندم سبسڈی کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے اس اہم معاملے پر ملاقات کرنے اور علاقے کے مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے پر وفد کا شکریہ بھی ادا کیااور کل ہونے والی گلگت بلتستان اور وفاقی کمیٹی کی میٹنگ میں علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت دی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ آپکی مشاورت سے مسائل حل کئے جائیں گے۔


  • آخرین ویرایش:-
نظرات()   
   
What do you do for a sore Achilles tendon?
شنبه 18 شهریور 1396 04:03 ق.ظ
I am really loving the theme/design of your blog.
Do you ever run into any web browser compatibility issues?

A couple of my blog visitors have complained about my website not operating
correctly in Explorer but looks great in Safari.
Do you have any tips to help fix this problem?
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر
آخرین پست ها

بزدلانہ اقدامات سے نہ تو زائرین کی مقدس ہستیوں کے حوالے سے عقیدت و احترام میں کمی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کے شوق زیارت کودبایا جاسکتا ہے۔ ..........یکشنبه 1 تیر 1393

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب ..........یکشنبه 1 تیر 1393

آزادی صحافت کے حامی ہیں، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، شیعہ علماء کونسل ..........یکشنبه 1 تیر 1393

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

کربلا فقط ایک واقعہ یا مصائب و آلام کی علامت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظام کا نام ہے ; قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد کا دورہ کیا ..........چهارشنبه 7 خرداد 1393

جعفریہ یوتھ کے نوجوان مستقبل کی امید اور انقلاب کے لیے اولین معاون ثابت ہوں گے‘ علامہ ساجد نقوی ..........شنبه 3 خرداد 1393

ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ اورامن وامان بحال کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان ..........شنبه 3 خرداد 1393

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ نوابشاہ سندھ، مومنین کا شاندار استقبال ..........شنبه 3 خرداد 1393

حراموش میں اسلامی تحریک پاکستان وشیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل گلگت کا اہم ڈویژنل تنظیمی اجلاس،علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی کونیا صدرمنتخب کرلیا گیا ..........شنبه 3 خرداد 1393

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار ..........شنبه 3 خرداد 1393

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات ..........شنبه 3 خرداد 1393

کیا آپ کو معلوم ہے..........یکشنبه 14 اردیبهشت 1393

همه پستها